داونگیرے:۔ شہر میں انسپکٹرجنرل آف پولیس مشرقی زون دفتر میں ریاستی وزیر داخلہ ارگا گیانیندراکو تنظیم المسلمین فنڈ اسوسیشن کی جانب سے ایک عرضداشت پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ ریاست میں امن کا ماحول ہے عالمی پیمانے پر بھی ریاست کرناٹک امن ترقی اورآپسی بھائی چارگی کیلئے مثالی ریاست مانی جاتی ہے اوریہاں لوگ امن اور بھائی چارگی کے ماحول کو زیادہ پسند کرتے ہیں ایسے میں کچھ دنوں سے رام سینا تنظیم کے لیڈر پرمود متالک کی جانب سے اپنی تقریروں کے ذریعہ لوگوں کے دلوں میں زہر گھولنے کا کام کیا جا رہا ہے ،پچھلے دنوں یعنی ‘6’ جون 2022ء کو پرمود متالک نے ریاستی حکومت اور بی جے پی پارٹی کے خلاف اور بالخصوص اقلیتی طبقہ کےخلاف جو زہراُگلا ہے اور آپ کے محکمہ داخلہ کو بھی جو داغدار کرنے کی کوشش کی گئی ہے،ایسے میں پرمود متالک کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی اشد ضرورت ہے،اگر اس طرح کے اشتعال انگیز بیانات کا سلسلہ جاری رہا تو یقیناً ریاست میں امن و امان کو خطرہ لاحق ہوگا۔لہٰذاحکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ریاست میں امن و امان بحال رکھا جائے ، جس کیلئے ضروری ہے کہ سماج میں نفرت کا زہر گھولنے والی اس تنظیم پر پابندی عائد کی جائے ۔اس موقع پرضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے سابق چیرمن محمد سراج ،عبدالغنی طاہر، اے اے خطیب ،ایوب پہلوان ،عارف خان، یم بی محمد لیاقت علی رضوی وغیرہ شریک رہے۔
