داونگیرے:کے عبدالجبار کو ریاستی کابینہ میں شامل کیا جائے : اعجازبیگ

اسٹیٹ نیوز
کیرےبلچی:۔کانگریس پارٹی کا ہر اُمیدوار اپنی کامیابی کیلئے جدوجہد کیا مگر اس کی اپنی کامیابی کے ساتھ پارٹی کی کامیابی ہوئی ،مگر کرناٹکا پردیش کانگریس چیرمن شعبہء اقلیت و رُکن قانون ساز کونسل کے عبدالجبار کی جدوجہد صرف پارٹی کو کامیابی دلانے پر رہی۔اِن خیالات کا اظہار کیرےبلچی جامع مسجد کمیٹی صدر و وظیفہ یاب تحصیلدار اعجاز بیگ نے اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اخباری کانفرنس میں ان کے ہمراہ نوبل ویزن ویلفیر اسوسیشن کے ذمہ دارووظیفہ یا ب لکچرار محبوب علی ،اطہر
علی بیگ رہے ، اعجاز بیگ نے کہا کہ داونگیرہ ریاست کا درمیانی علاقہ ہے ضلع میں تقریبا چار لاکھ مسلم ووٹر ہیں ،اور شہر داونگیرے کا جنوب اسمبلی حلقہ جہان پر 80 ہزار سے زائد مسلم ووٹ ہیں اور وہان سے مسلمانوں کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے کہ کانگریس پارٹی کسی مسلمان کو اُمیدوار بنائے ،مگر پارٹی نے مسلم قوم کے اس مطالبے کو سنجیدگی سے نہیں لیا ، باوجود اس کے یہان کی مسلم آبادی نے نوئے فیصد ووٹ کانگریس اُمیدوار شامنور شیوشنکرپا کے حق میں دئیے ، وجہ اس کی یہی کہ اس مرتبہ ریاست میں فرقہ حکومت کو ختم کرنا تھا ،علاوہ اس کے چنگری اسمبلی حلقہ میں بھی عبدالجبار کی کافی کوشش رہی جس کی بدولت کانگریس پارٹی اُمیدوار بسوراج وی شیوگنگا کو بھاری ووٹوں سے کامیاب حاصل ہوئی  بالخصوص قصبہ کیرے بلچی جو ایک شہر کی مماثلت رکھتا ہے یہاں 7ہزار ووٹوں میں کانگریس پارٹی کے حق 6500 چھ ہزار پانچ سو ووٹ ڈالے گئے ،یہی حال پورے چنگیری اسمبلی حلقہ کا رہا، درمیانی ریاست میں مسلم قوم سے کوئی نمائندہ نہیں تھا مگر پارٹی نے عبدالجبار کو رکن کونسل بناکر ایک طرح سے کچھ موقع فراہم کیا اور اس موقع سے عبدالجبار نے ضلع میں تمام طبقات کے ساتھ مسلم قوم کی خدمت کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کرنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی ،اس مرتبہ پردیش کانگریس چیرمن شعبہ اقلیت کی ذمہ داری کے ساتھ عبدالجبار  نے عام اسمبلی انتخابات میں ریاست بھر کا دورہ کرتے ہوئے صرف اور صرف پارٹی کی کامیابی کے لئے دن ورات محنت کی ریاست کے ہر اسمبلی حلقہ میں اقلیتوں کے اجلاس منعقد کرتے ہوئے دیگر طبقات کے ساتھ مسلم اقلیت کے ووٹوں کو پارٹی کی جانب راغب کراتے ہوئے پارٹی کو اقتدار دلانے کاجو کام کیا وہ لائق ستائش پارٹی کی اپنی ذمہ داری ہے اور ہمارہ مطالبہ ہے کہ پردیش کانگریس چیرمن شعبہء اقلیت  کے عبدالجبار ‘کو ریاستی کابینہ میں موقع فراہم کیا جائے تاکہ درمیان ریاست سے اقلیتی طبقہ کی نمائندگی کو یقینی بنایا جاسکے،داونگیرہ ریاست کا درمیانی حصہ ہونے کی وجہ دیگر طبقات کے ساتھ اقلیتوں کے کام کاج میں آسانی ہو،کانگریس پارٹی اس بات کو ذہین نشین کرلے کہ اس مرتبہ عام اسمبلی الیکشن میں جس اتحاد کامظاہرہ اور اپنے اندرون اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قوم نے جو قربانی پیش کی یہی وجہ ہے آج ریاست میں کانگریس پارٹی کی حکومت ہے ،کانگریس پارٹی کی یہ ذمہ داری ہے کہ مسلمانوں کو اقتدار میں برابر کی حصہ داری دے تاکہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں مزید زائد ووٹ کانگریس پارٹی کے حق میں آسکیں۔