کوئمپو یونیورسٹی میں پچھلے دنوں یوم تاسیس یعنی کانوکیشن کا انعقا د کیاگیاتھا جس میں مختلف شعبوں میں طلباءنمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اور نقد انعامات حاصل کئے ہیں۔اسی طرح شہرکے آزادنگر کی ساکن حاجرہ پروین بنت ایاز نے بی اے کی ڈگری کے شعبہ اردو میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل کے ساتھ ساتھ نقدانعام بھی حاصل کیاہے۔حاجرہ پروین کی اس نمایاں کامیابی پر ان کے اہل خانہ کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
