مطالبات کو پورا کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ ملامین کا منفرد احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز

شیموگہ:6 ویں پے کمیشن جاری کرنے سمیت دیگر کئی طرح کے مطالبات کو پورا کرنے کی مانگ کرتے ہوئے 7 اپریل سے کے ایس آرٹی سی ملازمین غیر مدتی احتجاج کررہے ہیں۔آج ڈپٹی کمشنر دفتر کےاحاطے میں ٹرانسپورٹ ملازمین نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہاتھ میں تھالی اور گلاس تھامے ہوئے منفرد طریقے سے احتجاج کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے ذریعہ حکومت کو یادداشت پیش کی ہے ۔مظاہرین نے شکایت کی ہے کہ حکومت نے اب تک انکےمطالبات کو پورا نہیں کیا۔ مظاہرین نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگرمطالبہ پورا نہ کیا گیا تو اہل خانہ کے ہمراہ بھوک ہڑتال سمیت سخت احتجاج کیا جائےگا۔مظاہرین نے بتایا کہ اشیائے ضروری کی قیمتیں بڑھ چکی ہے اور ملازمین کو کم تنخواہ مل رہی ہیں۔ بچوں کی تعلیم کا خرچ ، زندگی کی دیکھ بھال کرنے میں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ گذشتہ دسمبر سےمیں جب ہڑتال شروع کی گئی تھی تو حکومت نے اگلے دوماہ میںمطالبات پورے کرنے کا تحریری شکل میں یقین دہانی کی تھی لیکن ملازمین کے سب سے اہم مطالبہ تنخواہوں میں اضافے کے مطالبہ کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔گذشتہ ایک ہفتہ سے احتجاج جاری ہے، حکومت کے نمائندے ہمیں نظرانداز کررہے ہیں۔ 6 وے پے کمیشن نافذ کرنے کا وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوا ہے۔ کم تنخواہوں پر زندگی بسرکرنا مشکل ہورہا ہے۔کہتے ہوئے غصے کا اظہار کیا ۔ احتجاج میں ٹرانسپورٹ ملازمین اسوسیشن کےممبران میں سی سنتوش کمار، بسوراج، شیوکمار، شرنیواس، ایشور، پرشورام، سمیت سینکڑوں ملازمین اورانکے اہل خانہ شریک رہے۔