شیموگہ : اسمارٹ سٹی چینل فرنٹ پروجیکٹ کے انڈور بیڈمنٹن اسٹیڈیم کو کھیلوں کے شائقین کیلئےدستیاب کرائے جانےکا مطالبہ کرتے ہوئے اسمارٹ سٹی مینجنگ ڈائریکٹر سے کارپوریٹر ناگراج کنکاری نے آج ایک یاداشت پیش کی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میںاہم نکات کوظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ا سمارٹ سٹی چینل کے فرنٹ پراجیکٹ کے پارکوں میں اوپن جم لگائے گئے ہیں اور یہ آلات پہلے ہی خراب ہوچکے ہیں، اور ان کی مرمت کی جانی چاہئے۔دن کے چوکیدارہیں اور رات کے چوکیدار بھی مقرر کیے جائیں۔آنے کیتنا پارک کے سامنے اور رنگا مندرا کے اسٹیج کی الیکٹرک لائٹس خراب ہوچکی ہیں ان کی مرمت کی جانی چاہیے۔ ٹیبل ٹینس کیلئے جگہ ہے اور اس کیلئے رقم مختص کی جانی چاہئے۔ نیٹ کرکٹ پریکٹس کیلئے گراؤنڈ فراہم کیا گیا ہے، لیکن نیٹ کی فراہمی نہیں کی گئی ہے۔ فاریسٹ پارک میں بچوں کے کھیلوں کیلئے تقریباً 6 سے 8 کھیل کے سازوسامان نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لیکن کچھ آلات نصب ہیں، یہ سازوسامان پہلے ہی خراب ہیں، ان کی مرمت کی ضرورت ہے اور کھیل کے دیگر آلات بھی نصب کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ان نکات پر اپنے وارڈ کے لوگوں سے گفتگو کرنے کے بعدوارڈ کےنمائندے کی حیثیت سے ان نکات کوآپ کی توجہ میں لارہا ہوں۔ ناگراج کنکاری نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان نکات پر اسمارٹ سٹی بورڈ میںچرچہ کرنے کے بعداس پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔
