کےآر ا ایس کارکن پر حملے کی مذمت:یوتھ یونٹ کا احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز

شیموگہ:کے آر ایس (کرناٹک راشٹرا سمیتی) کے کارکن پر حملہ کرنے والےوزیر برائے ہاؤسنگ وی سومنا کے حامیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے آج کرناٹک راشٹرا سمیتی کی ضلعی یوتھ یونٹ کی طرف سے ضلع ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ضلع انتظامیہ کے ذریعہ وزیر اعلیٰ کو ایک درخواست پیش کی گئی۔ظاہرین نے بتایا کہ 13جولائی کو کے آر ایس پارٹی بنگلور سٹی کے سکریٹری ایل جیون، ریاستی نائب صدر ایس ایچ۔ لینگےگوڑا پر ہاؤسنگ منسٹر وی سومنا کے حامیوں نے فلیکس کے معاملے پر ان پر حملہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ کے آر ایس پارٹی اس حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سومنا کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے کیونکہ انہوں نے غنڈہ قوتوں کی مددکی اور حوصلہ افزائی کرکے حملہ آوروں کی حمایت کی ہے۔انہوں نےو زیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر وزیربرائے ہائوسنگ سومناکو کابینہ سے برطرف کردیں اور انہیں استعفیٰ دینے کیلئے مجبور کریں۔ احتجاج میں یوتھ یونٹ کے ضلعی صدر بی آر۔ مدھو، کسان یونٹ کے صدرشرت، ضلع کوآرڈینیٹر محمد ایاز کے علاوہ دیگر تھے۔