شیموگہ:بچوں کی شادی پر پابندی کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنے کیلئے 6 مارچ سے ضلع بھر میں "ویڈیو آن وہیل” مہم چلائی جائیگی۔اس بات کا اظہار ڈپٹی کمشنرآر سیلوا منی نے کیا ہے۔ انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف محکموں کے افسران کے ہمراہ مہم کے سلسلے میںنشست کا انعقاد کیا۔ اس دورن بتایا کہ یہ مہم 41 دیہی علاقوں اور قریوں میںبھی چلائی جائیگی۔ اس دوران نقل وحمل والی گاڑی کی مدد سے بچوں کی شادی پر پابندی کی ویڈیوز نشرکئے جائیں گے۔ تمام دیہی علاقوں میںابھیان جیوتی کی سواری سفر کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوں کی شادی پر پابندی کے بارے میں تمام اسکولوںاور کالجوں میں پروگرام، دستخطی مہم، انسانی دائرے کے ذریعہ بیداری، حلف قبولیت پروگرام اور کتابچہ کی تقسیم سمیت مختلف پروگرام منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے۔6 مارچ کی صبح 9 بجے ڈپٹی کمشنردفتر کے احاطے سے اس مہم کا آغاز کیا جارہاہے۔ اس دوران ڈسٹرکٹ سینئراور سیشن کورٹ جج مصطفی حسین اور دیگر معززین موجود ہوںگے۔موجودہ نشست میں ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کی رکن و سکریٹری سرسوتی، محکمہ بہبودی خواتین و اطفال کے ڈپٹی ڈائریکٹر سریش وغیرہ نشست میں موجودتھے۔
