ڈگری کالجوں میں حجاب پرپابندی کا معاملہ: یوٹی قادرنے کی اشوتھ نارائن سے ملاقات

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ عدالت کا واضح حکم ہونے کے باوجود چند ڈگری کالجوں میں حجاب پر پابندی عائد کئے جانے کے متعلق طلبا تنظیموں کے لیڈران کے ساتھ حزب مخالف کے نائب لیڈر رکن اسمبلی یوٹی قادر کی قیادت میں وزیر برائے اعلیٰ تعلیم اشوتھ نارائن سے ملاقات کرتے ہوئے گفتگو کی۔اس موقع پر وزیر اشوتھ نارائن نے وفد کو بتایا کہ جن کالجوں میں یونیفارم طئے نہیں کیاگیا ہے وہاں حجاب کو لیکر ہنگامہ نہ کرنے کی بات کہی۔ البتہ چند سی بی ایس ای کالجوں میں وہاں کی انتظامیہ یونیفارم طئے کی ہے تو عدالت کے حکم پر عمل ضروری ہوتاہے اور ہم سب کو ایک ساتھ رہتیہوئے عدالت کے حکم کا احترام کرناہے۔ کالج یا اسکول کے گیٹ پر کسی بھی متعلم کو نہ روکا جائے، کالج اور اسکول کے صحن میں حجاب پہن سکتیہیں ا س کے علاوہ استانیوں اور عملے پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا ہے۔وزیربرائے اعلیٰ تعلیم سے ملاقات کرنیکے بعد یوٹی قادر کی قیادت میں وفد وزیر برائے پرائمری تعلیم بی سی ناگیش سے بھی ملاقات کرتےہوئے حجاب کے متعلق بات چیت کی۔