شیموگہ:مستقل ملازمت کے مطالبے سمیت متعدد مانگوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسٹیٹ اسوسیشن کے اعلان پر شیموگہ کارپوریشن کے صفائی کرمچاریوں کی بہبودی کمیٹی کی جانب سے شہر کی پرانی جیل کے قریب فریڈم پارک میں آج غیر مدتی احتجاج کاآغاز کیا گیا۔احتجاجیوں نے انتباہ کیا کہ جب تک مطالبوں کو پورا نہیں کیا جاتا تب تک احتجاج جاری رکھا جائےگا۔ اس احتجاج میں ٹھیکداری پر ملازمت کررہے کچرہ اکٹھاکرنے والے ڈرائیورس،ڈرائیج کلینئر، لوڈرس، ہیلپرس،گھر گھر جاکر کچرا جمع کرنے والے مزدوراور کارپوریشن ڈرائیور تمام نے بیک وقت مستقل ملازمت کا مطالبہ کیا ہے۔احتجاج میں کانگریس پارٹی کے کارپوریٹراراکین نے شرکت کرتے ہوئے احتجاجیوں کی حمایت کی ہے۔ اس موقع پر لیڈر پنچالیا، رویش، نرسمہا مورتی سمیت دیگر موجودتھے۔
