
کورونا کی دہشت؛ بیمار بھائی نے کیا بھائی کا کیا قتل
چکمگلور: کورونا کی وباء سے متاثر ہوکر علاج کے بعد گھر واپس لوٹنے والے ایک شخص کو اسکے ہی بھائی نے قتل کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ۔ یہ واقعہ ضلع کے کلسہ گرام پنچایت کے حدود میں پیش آیا ہے ۔ مقتول کی شناخت مہاویر(45)کے طور پر کی گئی ہے جبکہ قاتل کی شناخت پشواناتھ کے طور پر کی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ مہاویر کورونا کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوا تھا اور آج ہی اسپتال سے فراغت لے کر گھر پہنچا تھا لیکن بڑے بھائی کے تعلق سے چھوٹے بھائی پشواناتھ کو گمان تھا کہ وہ شفاء یاب نہیں ہوا ہے اس بات کو لے کر وہ جھگڑنے لگا کہ جب تک مکمل شفاء یاب نہیں ہوتا اسوقت تک اسپتال میں رہنے کے بجائے گھر کیوں لوٹا، اسی بات کو لے کر بات چیت جھگڑے میں تبدیل ہوگئی آخر میں چھوٹے بھائی پشواناتھ نے مہاویر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔۔ اس معاملے کی اطلاع پاکر کلسہ پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچے، قبل پولیس کے ملزم فرار بتایا گیا ہے۔
