شیموگہ:۔شیموگہ کے بیاریس سٹی سینٹرمیں ساورکرکی تصویر کو ہٹانے اور مسلم مجاہدین آزادی کی تصاویر لگانے کامطالبہ کرنے کے دوران ہونےوالے احتجاج کے تعلق سے شیموگہ پولیس نے کانگریس لیڈر آصف شریف کو گرفتارکرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیجا تھا ، اس مقدمے میں آصف شریف کو26 اگست کی عدالتی تحویل دی گئی تھی،لیکن 16 اگست کو آصف شریف کے وکیل پرویز احمد نے ان کی ضمانت کیلئے عرضی دائرکی تھی،جس کے بعد18 اگست کو اس معاملے پر سماعت ہونے والی تھی،لیکن عدالت نے اس معاملے پر اپنا فیصلہ20 اگست کوسنانے کی بات کہی ہے۔شیموگہ کورٹ کے جے ایم ایف سی2 کے جج چھٹی پررہنے کی وجہ سے عدالت نے نئی تاریخ دی ہے۔واضح ہوکہ آصف شریف کے علاوہ مزید7 افراد کو اس معاملے میں ملزم قراردیاہے،جن کی گرفتاری ابھی نہیں ہوئی ہے۔
