شیموگہ:۔سابق ریاستی وزیر کے ایس ایشورپا کو آج ایک دھمکی بھرا خط موصول ہواہے جس میں ایشورپاکی زبان کاٹنے کی بات کہی گئی ہے ۔ سابق ریاستی وزیر کے ایس ایشورپا کو لکھے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ "ہمارے مجاہدین آزادی ٹیپوسلطان کے بارے،مسلم غنڈہ کہاگیاہے،ہاویری ضلع کے بیاڑگی میں تمہاری زیر تعمیر کالج کیلئے مسلمانوں کے بنائے ہوئے سیمنٹ کی اینٹیں چاہیے لیکن تمہیں مسلمانوں کی ضرورت نہیں،تمہیں شرم آنی چاہیے، زبان کاٹ دینگے ہوشیار،دُم مت ہلائو”۔اس سلسلے میں کے ایس ایشورپاکے پی اے نے شیموگہ پولیس نے شکایت درج کروائی ہے اور اس سلسلے میں ضروری کارروائی کرنے کی گذارش کی گئی ہے۔اس تعلق سے ایشورپانے کہاکہ کوئی بزدل ہی ایسا گمنام خط لکھ سکتاہے،اس طرح کے گمنام خطوط سے میں ڈرنے والانہیں ہوں،ایسی حرکتیں بزدلوں کی ہیں۔بطور رکن اسمبلی میں نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ حالانکہ ایشورپا کو اس طرح کی دھمکیاں نئی ہیں،اس سے پہلے بھی انٹرنیشنل فون نمبرس سے کئی دفعہ ایشورپاکو دھمکیاں مل چکی ہیں،اُس وقت ایشورپاکی سیکوریٹی بڑھادی گئی تھی،اس بار فون نہیں بلکہ کنڑامیں لکھاہوا خط ملاہےجو باقاعدہ خط لکھنے کے ضوابط کے مطابق ہے۔
