ساگرڈویژنل اسپتال کیلئے آکسیجن پلانٹ کیلئے حکومت کی منظوری

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
ساگر:مرکزی حکومت نے ملک کی مختلف ریاستوں کے 162 تعلقوںکیلئے آکسیجن پلانٹ کی منظوری دے دی ہے ،اس فہرست میںساگر سب ڈویژن اسپتال کیلئے بھی ایک پلانٹ منظورہوا ہے۔اس بات کا اظہار رکن اسمبلی ایچ ہالپا ہرتال نے کیا ہے۔ انہوں نےیہاں کے سب ڈویژن اسپتال کیلئے 78 لاکھ کی لاگت پر آکسیجن پلانٹ کا آغاز کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ ساگرسب ڈویژن اسپتال کیلئے آکسیجن پلانٹ کی منظوری دینے پر مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندرمودی کو ساگر تعلقے کی تمام عوام کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے توقع کی ہے کہ نیا آکسیجن پلانٹ 30 جون تک شروع ہوجائے گا۔ اس پلانٹ میں فی منٹ میں 390 لیٹر آکسیجن تیار کرنے صلاحیت موجود ہوگی ، جس سے ایک شخص کو کم از کم 10 لیٹر آکسیجن ملتی ہےتو فی گھنٹہ 39 افراد تک بھی آکسیجن پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ اگر نیا پلانٹ قائم ہوجاتاہے تو آکسیجن کی کمی کو دور کرنا ممکن ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہوسنگر میںبھی ایم ایس آئی ایل کے ذریعہ 400 لیٹر صلاحیت والے آکسیجن پلانٹ کیلئے منظوری دی گئی ہے اور اسکاافتتاح ہفتہ کوکیا جائےگا۔اس موقع پر میونسپل صدر مدھورا شیوانند ، نائب صدر وی مہیش ، اسٹانڈنگ کمیٹی صدرڈی تکارام،ڈویژنل آفیسر ڈاکٹر ناگراج ، سول سرجن ڈاکٹر پرکاش بوسلے وغیرہ موجودتھے۔