ایس سی ایس ٹی مریضوں کیلئے مالی امداد فراہم کریگی حکومت:سدھاکر

اسٹیٹ نیوز
بنگلورو:۔کرناٹک کے وزیر صحت کے سدھاکر نے ریاست کے ایس سی ایس ٹی کیلئے ”نادر بیماریوں ” اور ”زیادہ قیمت والی بیماریوں ” میں مبتلا مریضوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی ‘آیوشمان بھارت’ اسکیم کے تحت شامل نایاب اور زیادہ لاگت والی بیماریوں کے لیے مالی امداد دی جائے گی۔”فی الحال، آیوشمان بھارت آروگیہ کرناٹک اسکیم کے تحت وسیع پیمانے پر بیماریوں کے لیے امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ تاہم زیادہ لاگت والی بیماریاں آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت نہیں آتی ہیں،” سدھاکر نے کہا، ”اُن بیماریوں کے لیے جہاں سرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولتیں نہیں ہیں، ریاست کی جانب سے سوورنا آروگیہ تحفظ ٹرسٹ کے ذریعے غیر خرچ شدہ ایس سی ایس پی/ٹی ایس پی فنڈ کا استعمال کرتے ہوئے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔“انہوں نے کہا کہ اس وقت کل 23.18 کروڑ روپے کی غیر خرچ شدہ رقم موجود ہے اور اسے اس نئی اسکیم کے لیے استعمال کیا جائے گا۔