شیموگہ:۔دارالعلوم امام احمد رضا ٹرسٹ رجسٹرڈ سولے بیل شیموگہ میں 104 واں عرس اعلی حضرت محدث بریلوی رضی اللہ عنہ منایا گیا ۔ شاہ فہد ساکن ٹیپو نگر متعلم ادارہ ہذا کی تلاوت سے محفل کا آغاز ہوا ،شاہ فیض متعلم ادارہ ہذا نے حمد باری تعالیٰ ،سید سفیان رضوی متعلم ادارہ ہذا نے منقبت رضا پیش کی۔بعدہ بانی اداراہ ہذا مولانا سید عرفان رضوی حسینی امام اہلسنت اعلی حضرت محدث بریلوی رضی اللہ عنہ کی سوانح اور ان کی دینی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا امام اہلسنت کا امت مسلمہ پر بڑا احسان ہے ایمان و عقیدے کی تحفظ کے خاطر کئی تصنیفات امت کے حوالے فرمایا جن کی تعداد کئ سو پر مشتمل ہے حافظ محمد ذبیح اللہ رضوی خطیب و امام سنی مسجد بلال وادی ہدا شیموگہ نے طلبہ سے خطاب کرتے فرمایا اعلی حضرت بریلوی رضی اللہ عنہ سچے عاشق رسول اور عامل شریعت تھے جن کی زندگی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہدایت ہے ادارہ ہذا کے نائب صدر مولانا حامد رضا خطیب سنی مسجد نور راگی گڈہ امام عشق و محبت کا عشق رسول پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا محدث بریلوی فنا فی اللہ و فنا فی الرسول کے عظیم منصب پر فائز تھے فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ جو مقام حاصل ہوا عشق رسول کی بنیاد پر تھا جن کی پوری زندگی سنت مصطفی کا آئینہ تھی حافظ سید صابر حسین رضوی جوائنٹ سکریٹری ادارہ ہذا حافظ نواز رضوی مدرس ادارہ ہذا حافظ محمد حسن رضوی نگراں ادارہ ہذا انھوں نے محفل میں نعت و منقبت کے گلدستہ پیش فرمائیں مولانا محمد افضال رضا مرکزی خطیب و امام سنی مسجد رضا شیموگہ کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا صلاتہ و سلام کے بعد تمام شرکاے جلسہ کو دعوت کا اہتمام کیا گیا مولانا اسلم رضوی سفیر ادارہ ہذا مولانا منصور رضوی تنگا نگر مولانا ظہیر الدین رضوی وادی ہدی کے جناب افتخار صاحب لشکر محلہ رکن ادارہ ہذا جناب سید ایاز رضوی رکن ادارہ ہذا جناب عبد العزیز صاحب رکن ادارہ ہذا و سرکولیشن انچارج آج کا انقلاب شیموگہ کے علاوہ سنی مسجد رضا آر یم یل نگر سنی الہی مسجد چکل سنی مسجد بلال وادی ہدا سنی مکہ مسجد سولے بیل شیموگہ کے اراکین بھی شریک تھے۔
