لاک ڈاؤن کا سخت نفاذ ضروری ہے اس کیلئے سبھی تعاون کریں : ایشورپا کی اپیل

ڈ سٹرکٹ نیوز

شیموگہ: کو ویڈ پر قابو پانے کیلئے ریاستی حکومت نے جو احکامات جاری کئے ہیں ان پر ضلع میں سختی سے عمل پیرائی کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ضلع انتظامیہ کے ہمراہ تمام کو تعاون کرنے کی اپیل وزیر برائے ضلعی نگران کار کے ایس ایشورپا نے کیا ہے۔ انہوں نے منگل کے روزکوویڈ کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کے بارے میں سینئرعہدیداروں کا اجلاس منعقد کیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کو لاک ڈاؤن کے بارے میں سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنا چاہئے۔ عوام کو ضروری سامان کی خریداری کیلئے مختص کردہ وقت کے علاوہ گھر سے باہر نہیں نکلنے دیاجانا چاہئے۔ کورونا کی دوسری لہر کو کنٹرول کرنےکیلئے عوامی تعاون بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلور سے آنے والوں کا پتہ لگانے کیلئے اقدامات کیے جانے چاہئے۔ دیہات میں ٹاسک فورس کمیٹی کو یقینی بنانا ہوگا۔ابتدائی دنوں میں کم ازکم ہر دودن میں ایک دفعہ ٹیمپریچر کی جانچ کا انتظام کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم طبی خدمات گھروں تک پہنچانے سے اسپتالوںپر پڑنے والے دبائو کو کم کرنا ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ کوویڈ کی دوسری لہر کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلع میں منظم اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں تعلقہ سطح پر کی جانے والی کارروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے عہدیداروں اور مقامی نمائندوں کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔حکومتی ہدایتی احکامات کے مطابق جس علاقے میں ایک مخصوص تعداد میں کورونا مثبت پایا جاتا ہے تواسے کنٹائنمنٹ زون کہا جاتا ہے۔ایسی جگہوں پراگر ضروری ہو تو مقامی انتظامیہ سے ضروری اشیاء کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جانے کا مشورہ ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمار نے دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ریمڈیسئر کی ڈیمانڈ نہ کریں،کیونکہ ڈاکٹروں نے واضح کیا ہے کہ کورونا مثبت افراد کو دیئے جانے والے انجیکشن سے مکمل صحت یابی ملےگی اسکا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ واضح ہوکہ ضلع میں اب تک کورونا سے مکمل طور پر شفایاب ہونے والے 80٪فیصد مریضوں کو انجیکشن نہیں دیا گیا تھا۔ اسی طرح کورونا سے مرنے والے تمام 15 افراد کو یہ انجکشن دیا گیا تھا۔ انہوں نےاپیل کی کہ وہ ماہرین ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کریں۔ضلعی ایس پی لکشمی پرساد نےبات کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون کے تعلق سے آٹو رکشا کی مدد سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ویکینڈ کرفیو کے دوران لوگوں نے بہتر تعاون کیا اور ہدایتوں کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے اور گاڑیاں ضبط کرلی گئیںہیں۔اجلاس میں ضلع پنچایت سی ای او ایم ایل ویشالی سمیت سینئر حکام موجودتھے۔