وی آئی ایس ایل کارخانے کو پرائیوئٹ سیکٹرس کو نہیں دیاجائیگا:راگھو

ڈ سٹرکٹ نیوز
بھدراوتی:۔ملک کے مشہور کارخانوں میں شمار ہونے والے شیموگہ ضلع کے بھدراوتی تعلقہ میں موجود وی آئی ایس ایل کارخانے کو نجی سیکٹر میں دینے کیلئے کو مرکزی حکومت نے فیصلہ کیاتھا اُس فیصلے کو اب مرکزی حکومت نے واپس لے لیا ۔ اس بات کااظہار رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرانے کیا ہے ۔انہوں آج بی جے پی دفترمیں منعقد پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے وی آئی ایس ایل کارخانےمیں سرمایہ لگاتے ہوئے اس کارخانے کی بازآبادکاری کیلئے اقدامات اٹھائے گئے تھے لیکن کارخانے کی باز آباد کارمیں کسی بھی طرح کا فائدہ نہیں پہنچا،جسے دیکھتے ہوئے مرکزی وزیرنے اس کارخانے کا تین دفعہ جائزہ لیا،اس کے بعد وی آئی ایس ایل کو نجی سیکٹرمیں سونپنے کیلئے ٹینڈربلایاگیاتھا لیکن کسی بھی پرائیوئٹ کمپنی وی آئی ایس ایل میں سرمایہ لگانے سے گریز کیا،جسے دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نےوی آئی ایس ایل کو پرائیوئٹ سیکٹر میں سونپنے کا فیصلہ واپس لے لیاہے اور وی آئی ایس ایل کی باز آبادکاری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے او ریہ ہم سب کی ذمہ داری بھی ہے۔مزید انہوں نے کہاکہ آنے والے پارلیمان سیشن میں وی آئی ایس ایل کی باز آبادکاری کیلئے مرکزی وزیر پر زور ڈالتے ہوئے اس کارخانے کوسراز نو آباد کیاجائیگا۔اس موقع پر ملازمین یونین لیڈر جگدیش نے بات کرتے ہوئے کہاکہ سال2016میں اس کارخانے کو نجی سیکٹرمیں دینے کیلئے فیصلہ لیاگیاتھا۔مزید انہوں نے کہاکہ سال1918 میں وی آئی ایس ایل کارخانےکاآغازکیاگیاتھا اور یہ کارخانے دنیا کے مشہور کارخانوں میں شمار ہونے لگاتھا،لیکن جیسے ہی وقت گذرتاگیا اس کارخانے کے آلات بھی پرانے ہونے لگے،اس تعلق سے مرکزی و ریاستی حکومت کو بآورکیاگیاتھا کہ اس کارخانے میں سرمایہ لگاتے ہوئے اس کی بازآبادکاری کی جائے۔سال1980 میں اس کارخانے نے پورے تیس سالوں تک مسلسل پورے ایشیاء میں اس کارخانے کا دبدبہ تھااور یہاں پر12 ہزارسے زاید مستقل ملازمین اور4 سے زائد عارضی ملازمین یہاں پر ملازمت کررہے تھے ۔ 60-50 سال پہلے کے آلات کی وجہ سے یہ کارخانہ مسلسل کئی سالوں تک 100کروڑ روپئے کے نقصان میں چل رہا تھا ، لیکن ملازمین کی محنت ومشقت کی وجہ سےاس نقصان میں کمی لاتے ہوئے 35 کروڑ تک کانقصان میں برداشت کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اگر آنے والے دنوں میں مرکزی حکومت اس کارخانے میں2 ہزار کروڑ روپئے کا سرمایہ لگاتی ہے تو یہ کارخانہ ترقی کی جانب گامزن ہوسکتاہے۔