شیموگہ :۔سی آئی ٹی یو ضلع کمیٹی کی قیادت میں آنگن واڑی کارکنان کی جانب سے مختلف مطالبات کو لیکر ڈپٹی کمشنر دفترکے بالمقابل احتجاج کیاگیا۔احتجاجیوں نے اپنے میمورنڈم میں کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق آنگن واڑی ملازمین گریچیوٹی کے حقدار ہیں،لیکن اب تک سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کیاگیاہے،ایسے میں حکومت کو فوری طور پر آنگن واڑی کارکنوں کو گریجویٹی کی ادائیگی کرنے کی ضرورت ہے،ریاست بھر میں ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین نے درخواستیں دی ہیں، لیکن بعض مقامات پر حکام درخواست لینے سے انکار کر رہے ہیں ۔ اس لیے انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ درخواست دہندگان کو فوری طور پر معاوضہ ادا کرے جنہوں نے گریجویٹی جمع کرائی ہے۔مزید احتجاجیوں نے مطالبہ کیاہےکہ آنگن واڑی مراکز کو اپ گریڈ اور مضبوط کیا جائے،کام کا بوجھ کم کیا جائے، ہر ماہ کی 5 تاریخ تک تنخواہوں کی ادائیگی ہونا چاہیے،آنگن واڑی مراکز کو معیاری خوراک فراہم کی جانی چاہئےساتھ ہی ساتھ آنگن واڑی مراکز میں مختلف محکموں کے کام وکاج کو کرنے کیلئے روکاجائے آنگن واڑی مراکز میں ایل کے جی، یو کے جی کی کلاسس شروع کی جائیں جس کیلئے ایس ایس ایل سی اور گریجویٹس میں کامیاب امیدواروں کی تقرری کی جائے تاکہ یہاں پر بچوں کو معیاری تعلیم دی جاسکے۔ 4500 نئے شروع ہونے والے آنگن واڑی مراکز کو موجودہ منی آنگن واڑی مراکز کے ساتھ مستقل مراکز میں تبدیل کیا جائے جس کیلئے افسران کو اپنی خدمات تئیں منصفانہ رویہ اختیارکرنے کی ضرورت ہے۔
