بھدراوتی:۔پچھلے دنوں شہرکے اے پی ایم سی کے حدودمیں میمکوس کی عمارت کے قریب روپیش نامی شخص کا قتل ہواتھا،اس قتل کی واردات کو انجام دینے والے ملزمان خوداس کے دوست نکلے۔24/اکتوبر کو شہرکے اے پی ایم سی کے حدودمیں روپیش نامی شخص کی لاش ملی تھی،اس سلسلے میں اولڈ ٹائون پولیس تھانے میں معاملہ درج کیاگیاتھا،اس تعلق سے پولیس نے جب تحقیقات شروع کی تو یہ بات سامنےآئی کہ روپیش کے قاتل اس کے ہی دوست کوشال اوربھدراوتی کے ہتاکالونی کے ساکن سوم شیکھر ہیں،جبکہ روپیش کاتعلق بھدراوتی تعلقہ کے ہولے ہنور سے ہے،وہ کچھ دنوں سے شیموگہ میں مقیم تھا،روپیش کو کوشال اور سوم شیکھرنے پارٹی کرنے کیلئے بلایاتھا،جس وقت یہ شراب نوشی کررہے تھے اسی دوران ان تینوں کے درمیان کسی بات کو لیکر بحث ہوئی جو جھگڑے میں تبدیل ہوگئی،اس پر پہلے کوشال نے روپیش پر حملہ کیا،اس کے بعد سوم شیکھرنے ڈنڈے سے سرپرمارا۔واردات کو انجام دینے کے بعد وہ دونوں وہاں سے فرار ہوگئے۔ملزمان کے گرفتاری کے بعد اپنے جرم کا اعتراف کیاہے۔
