داونگیرے:۔پچھلے دنوں داونگیرے تنظیم المسلمین فنڈ اسوسیشن انتخابات میں مدینہ گروپ کی سربراہی کرتے ہوئے ’21’ میں ’20’ افراد کو کامیابی کے بعد اراکین کی اتفاق رائے سے دادو سیٹھ کو صدر منتخب کیا گیا ، یکم نومبر کو ضلع اسٹڈیم میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے منعقد کنڑا راجیواتسواء تقریب میں پولس پریڈ کے بعد مختلف اسکولی طلباء و طالبات کی ذریعہ ثقافتی پروگرام کئے گئے جس میں گروکُلا رسیڈینشیل اسکول کے طلباء نے اپنے ثقافتی پروگرام کے ذریعہ اجلاس میں شریک لوگوں کو اپنی جانب مائل کرنے میں کامیابی حاصل کی ،معززین کی تقاریرکے بعد ریاستی و ضلع نگران وزیر بیرتی بسوراج کے ہاتھوں نو منتخب صدر تنظیم المسلمین فنڈ اسوسیشن شیخ داداپیر عرف دادو سیٹھ کو صدر بننے سے پہلے سے اُن کی سماجی خدمات کے مدنظر اُنہیں کنڑا راجیوتسواء ایوارڈ سے نوازہ گیا ،اس موقع پر تقریبا ’51’ افراد کو مختلف شعبہ جات سے عوامی خدمات کے اعتراف میں کنڑا راجیوتسواء اعزاز سے نوازہ گیا ، ضلع نگران وزیر بیرتی بسوراج ، سابق ریاستی وزیرورکنِ اسمبلی داونگیرے شمال یس اے رویندرناتھ نےاجلاس کی صدارت کی ،مونسپل کارپوریشن مئیر جیامہ گوپی ناتھ ،داونگیرے ہری ہر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی چیرمن کے یم سریش ،سماجی کارکن ریاستی پلاننگ کمیشن ممبر ڈاکٹر سی آر نصیر احمد ،شمالی زون انسپیکٹر جنرل آف پولس تیاگ راجن ، سپریڈینٹ آف پولس سی بی رشیانت آئی پی یس ،ضلع پنچایت چیف سکریٹری ڈاکٹر اے چنپا، اڈیشنل ڈپٹی کمشنر سی ین لوکیش،کارپوریشن کمشنر وشواناتھ ،کے علاوہ کنڑا سے وابستہ تنظیموں کے بہت سارے ذمہ دار شریک رہے۔
