دہلی:۔ اڈانی گروپ مختلف شعبوں میں کرناٹک میں اپنی موجودگی کو بڑھانا چاہتا ہے اور اس کے لیے وہ اگلے سات سالوں میں ریاست میں تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اڈانی پورٹس اینڈ ایس ای زیڈ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کرن گوتم اڈانی نے چہارشنبہ کو یہ معلومات دیں۔اڈانی نے کہا کہ گروپ کرناٹک میں سیمنٹ، بجلی، پائپ گیس، خوردنی تیل، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور ڈیجیٹل جیسے کئی شعبوں میں سرگرم ہے اور اس نے اب تک 20000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اڈانی گروپ کو امبوجا سیمنٹ ای جی ایم میں 20000 کروڑ روپے اکٹھا کرنے کی منظوری ملی کرن گوتم اڈانی نے تین روزہ ‘انوسٹ کرناٹک -2022-گلوبل انویسٹرس سمٹ’ کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”اگلے سات سالوں میں جن شعبوں میں ہم کرناٹک میں سرمایہ کاری اور توسیع کریں گے، ان میں تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے ہوں گے۔اڈانی گروپ جو کہ دنیا کی سب سے بڑی شمسی توانائی کمپنی ہے، ریاست میں قابل تجدید توانائی میں مزید سرمایہ کاری کرے گا۔اڈانی گروپ کے کرناٹک میں چار سیمنٹ مینوفیکچرنگ پلانٹس ہیں جن کی کل صلاحیت 7 ملین ٹن سے زیادہ ہے۔ اڈانی نے کہا کہ گروپ اس خطے میں بھی اپنی موجودگی کو وسعت دے گا۔ اس کے علاوہ منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بھی توسیع دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اڈانی ولمر منگلورو میں اپنی موجودگی بڑھا رہے ہیں۔
