بنگلورو: کرناٹک کے محکمہ خوراک کے وزیر امیش کتی (61) نے بنگلورو کے ایم ایس رامایا اسپتال میں آخری سانس لی۔اومیش کتی بھارتیہ جنتا پارٹی کے قدآور لیڈروں میں شمار ہوتے تھے۔بنگلورو کےڈالرز کالونی میں رہائش کے دوران انہیں سینے میں درد ہوا اور وہ باتھ روم میں گر گئے۔ اس وقت اہل خانہ نے فوری طور پر ایم ایس رامایا اسپتال میں داخل کرایا۔جہاں پر انہیں فوری طور پر آئی سی یو میں زیر علاج رکھا گیا۔ لیکن علاج کامیاب نہیں ہوا اور دیر رات وزیر امیش کٹھی کی موت ہوگئی۔ وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر نے اسپتال کادورہ کیا ہے۔
