چکمگلور:۔چکمگلور پریس کلب میں آج یوم صحافت بزیر صدارت ارگاروی صدر پریس کلب نہایت تزک واہتمام کے ساتھ منایا گیا۔ جسمیں بطور مہمان خصوصی ضلعی ایس پی ایم ایچ آکشیا اوروجیاوانی کے نامہ نگار یم ایس منجوناتھ شریک تھے۔ استقبالیہ تقریر میں پریس کلب کے سابق صدر نےکہا کہ آنے والے نئے صحافیوں کو تربیتی پروگرام کرنے کے سلسلے میں اظہار خیال کیا۔ جس کے بعد کورونا سے رحلت کرجانے والے صحافیوں اورعوام کی تعذیت میںدومنٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ مہمان خصوصی ایس پی ایم ایچ اکشئے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن دنیا میں جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ انٹرنیٹ کے ذریعہ منٹوں میں معلوم ہوجاتا ہے۔ میڈیا انسان کی تیسری آنکھ ہے۔ صحافیوں کو چاہئے کہ وہ عوام کو حقیقت سے آگاہ کریں اورسچائی پیش کریں۔ پولیس اور میڈیا کی ذمہ داری سماج میں سدھار لانے کی ہے۔ ہمیں اسکے لئے کوششیں کرنا ہے۔پریس کلب کےصدر ارگاروی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ آج موبائل اورانٹرنیٹ ہونے کی وجہ سے صحافت میں بہت بڑی تبدیلی واقع ہوئی ہے۔ پرنٹ میڈیا کی جگہ آج انٹرنیٹ نے لے لی ہے۔ لہٰذا صحافیوں کے چاہئے کہ وہ غیر جانبداری سے اپنے فرائض کو نبھائیں ۔ پریس کلب کی جانب سے مہمان خصوصی ایس پی آکشیہ اورمنجوناتھ صحافی کوشال پوشی اورگلپوشی کرکے عزت افزائی کی گئی۔ نظامت کے فرائض سکریٹری شیوکمار نے ادا کیا۔ جسکے بعد خازن کشور کمار کے شکریہ پر اجلاس ختم ہوا۔
