ووٹر فہر ست میں نام درج کروانے کی آخری تاریخ 4 دسمبر ہے لاپرواہی نہ برتیں: سید نوراللہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ : ووٹر فہر ست میں نام درج کروانے کی جو مہم چل رہی ہے اس مہم کی آخری تاریخ 4 دسمبر ہے ایسے میں عوام لاپرواہی نہ برتتے ہوئے فوری طورپر اپنے ناموں کااندراج کروائیں ، اس بات کا اظہار سماجی کارکن سید نور اللہ نے کیاہے ۔ انہوںنے اس سلسلے میں اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولوگ نئے سے اپنے ناموں کا اندراج کروانا چاہتے ہیں ، ایڈرس بدلنے اور آدھار لنک کروانا چاہتے ہیں وہ فوری طورپر اپنے اپنے علاقوں کے بی یل او سے رابطہ کریں ورنہ آنے والے دنوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا ۔ ووٹر لیسٹ میں کئی ناموں کو ہٹا دیا گیا ہے جس کا جائزہ لیتے ہوئے فوری طورپر اپنے ناموں کو دوبارہ درج کروائیں ، اگر ایسا نہ کیا تو ووٹ کے حق سے محروم ہونا پڑیگا ۔ انہوںنے کہاہے کہ آر یم یل نگر کے المحمود اسکول ، کلرک پیٹ اردو اسکول ، ین ٹی روڈ اردو اسکول میں 3 اور 4 دسمبر کو بی یل اوز رہیں گے اس کے لئے وہاں جاکر نام درج کروایا جاسکتاہے ۔ مزید معلومات کے لئے مجھ سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے ۔ 7899966111۔