شیموگہ:۔ یہ ہم تمام کا فرض ہے کہ ہم ماحول کی حفاظت کریں اور آلودگی سے پاک ماحول کی تعمیر کریں۔اس بات اظہار بھاگر اسکائوٹ اینڈ گائیڈس کے ضلعی کمشنرایچ ڈی رمیش شاستری نے کیا ہے۔انہوں نےآج یوم ماحولیات کے موقع پر ڈسٹرکٹ اسکاؤٹ بھون میںشجر کاری کے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ہر ایک کا فرض اورذمہ داری ہونی چاہئے۔ زمین پر موجود ہر جاندار کے لئے شفاف ہوا ، روشنی ، کھانا اور پانی کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن انسان نے ترقی کے نام پر ماحول کو آلودہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی میں انسان چاہےکتنا بھی ترقی یافتہ کیوں نہ ہوجائے،قدرت کے کرشموں کے آگے اسکی ترقی صِفر کے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری اگلی نسلوں کیلئےماحولیاتی تحفظ اور پانی کا تحفظ کرنااشد ضروری ہے۔ بچپن سے ہی بچوںمیں ماحولیاتی تحفظ کے تعلق سے توجہ دی جانی چاہئے، پودے لگانے ، پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے ،کھاد تیار کرنے اور اسی طرح سے بچوں کو ماحولیاتی دیکھ بھالی کے تعلق سے بیداری پیدا کرنی چاہئے۔تمام کا فرض اورذمہ داری ہے کہ وہ ماحولیاتی نظام کو بحال رکھیں اور اپنےآس پاس کے ماحول کو پاک وصاف رکھیں ۔ماحولیات کا تحفظ کرنے کیلئے آگے آئیں۔ اس پروگرام میں ضلعی خزانچی پوار، ضلعی سکریٹری ایچ.پرمیشور ، ویرپا ، ضلعی سکریٹری وغیرہ موجودتھے۔
