بی جے پی حکومت غریبوں کے حقوق چھیننے کاکام کررہی ہے:رمیش ہیگڑے

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:۔سابق وزیراعلیٰ بی ایس یڈیورپاسمیت بی جے پی سے منتخب دیگر نمائندوں نے وعدہ کیاتھاکہ اگر بی جے پی اقتدار پرآتی ہے تو بغیر حکم کسانوں کو زمینات سے بے دخل نہیں کیاجائیگا بلکہ کسانوں کو مالکانا حق دیاجائے بغیرحکم کسانوں کوپورا تحفظ فراہم کیاجائے گالیکن بی جے پی اقتدار پرآتے ہی یہ سب باتیں بھو ل چکی ہے۔اس بات کاالزام کارپوریٹر رمیش ہیگڑے نے لگایاہے۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بغیر حکم کسانوں کی حمایت میں سابق وزیراعلیٰ بی ایس یڈیورپانے پیدل یاترا نکالی تھی اقتدار پرآتے ہےہی غریبوں کے حقوق کوچھینے کاکام کرہی ہے۔انہوں اس کاایک ثبوت دیتے ہوئے کہاکہ سورب تعلق کہ حدود سروے نمبر20چندرپا۔شری دھر۔مالتیش اوراومکارپا نامی چھوٹے کسانوں کو بغیرحکم کے نام پرزمین سے بہ دخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔حکومت بغیرحکم کسانوں کوتحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ریاستی حکومت غریبوں کوزمین دینے والی نہیں بلکہ زمین چھینے والی سرکار ہے۔ہمدردی محض ایک دیکھاواہے۔انہوں نے مزید کہاکہ بغیر حکم کسانوں کوپریشان کیاجارہا ہے روکنے کے بجائے خاموشی اختیار کرلی ہے۔سالوں سے سخت محنت کے بعد سپاری کی فصل آئی ہے۔ایسے موقع پر باغات کوتباہ کیاجارہاہے۔اس جانب یڈیورپا اوررکن پارلیمان بی وائی راگھویندرہ کی خاموشی افسوسناک ہے۔سرکاری زمین پربغیرحکم ساگولی کرنے والوں کو مالکانہ حق دینے کاکام کانگریس نے کیاہے چھینے کاکام بی جے پی حکومت کررہی ہے۔بغیرحکم کے نام پرووٹ حاصل کرکے دھوکہ دیاجارہاہے اس موقع پر تشہیری کمیٹی صدراین رمیش۔چندربھوپال۔وجے کمار اوردیگر موجودتھے۔