ڈاکٹر نے کی خودکشی

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:ہڈیوں کےماہر ڈاکٹر لولیت نے اپنے گھرمیں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی ہے ۔شہرکے معروف اسپتال میں
خدمات انجام دے رہے تھے،چالیس سالہ ڈاکٹرکی لاش آج صبح ان کے گھرمیں لٹکتی ہوئی پائی گئی۔اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر لولیت اپنی صحت کو لیکر پریشان تھے،وہ دل کے امراض میں مبتلا ہوئے تھے جس سے وہ ذہنی پریشانی کا شکارہوئے اور خودکشی کرلی ہے۔اس معاملے کو تنگانگر پولیس تھانے میں درج کرلیاگیاہے۔