لمپی بیماری کا خوف ؛ عوام گوشت کھانے سے کررہے ہیں گریز ; جانوروں کی اس بیمار کا اثر انسانوں پر نہیں ، نہ ہی جانوروں کیلئےہے جان لیوا بیماری 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ : ملک کے مختلف مقامات پر جانوروں میں پھیل رہی لمپی بیماری کے خوف سے عوام گوشت کھانے سے گریز کررہے ہیں اور اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ جانوروں میں پھیلی ہوئی یہ بیماری کہیں انسانوں پر اثر اندوز نہ ہوجائے ۔ اس سلسلے میں روزنامہ نے محکمہ مویشی پالن کے جوائنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر شیولنگاایلی سے بات کی تو انہوںنے اس سلسلے میں بتایا کہ لمپی  بیماری جانوروں میں پھیلنے والی عام بیماری ہے اس سے انسانوں کو کوئی نقصان نہیں ہے ۔ جانوروں کی جلد پر زخم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں انفیکشن ہوتاہے اور یہ دوائی کے استعمال کے بعد شفاء یاب ہوجاتے ہیں اور یہ بیماری ایک جانور سے دوسرے جانور کو بھی اس وقت تک نہیں پھیلتی جب تک کہ متاثر ہ جانوروں پر مکھیاں یا مچھر بیٹھ کر دوسرے جانور کی جلد کو نہ کاٹ لیں ۔ گائے ، بیل اور بھیڑ بکریوں میں یہ بیماری ہوتی ہے اور یہ بیماری خطرناک نہیں ہے ۔ عوام میں اس وقت گوشت نہ کھانے کے تعلق سے افواہوں کا بازار سرگرم ہے ، یہ محض افواہیں ہیں اسکے منفی اثرات نہیں ہونگے ۔