بھدراوتی: دتّاابھیان کے لئےفلکس اور ڈی جے کے نام پر شر پھیلارہےہندو تنظیموں کے خلاف انجمن صدر مرتضیٰ خان برہم؛ کارروائی کا مطالبہ

Uncategorized اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بھدراوتی: دتّاابھیان کے لئےفلکس اور ڈی جے کے نام پر شر پھیلارہےہندو تنظیموں کے خلاف انجمن صدر مرتضیٰ خان برہم؛ کارروائی کا مطالبہ


شیموگہ: ضلع کے بھدراوتی تعلقہ میں دتّا جینتی کے لئے روانہ ہونے والے ہندوتنظیموں کی جانب سے فلکس اور ڈی جے کے نام پر شر پھیلانے کی جو کوشش ہورہی ہے اس پر انجمن کے صدر مرتضٰی خان نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس تعلق سے فوری کارروائی کریں۔ انہوں نے اس سلسلے میں انقلاب نیوزسے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہاں اے یس پی سے بات کی ہے اور شہر کے مختلف مقامات پر ہندو تنظیموں کی جانب سے لگائے گئے فلکس میں بھڑکاؤ باتیں لکھی گئی ہیں اور یہ ناقابل قبول ہے، تہواروں کے موقع پر فلکس لگائے جائیں اس سے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن دوسرے مذاہب کے لوگوں کو بھڑکانا، جذبات کو مجروح کرنا ناقابل قبول ہے۔ شہر میں جب کبھی مسلمان فلکس لگاتے ہیں تو ان پر طرح طرح کی شرطیں لگاتے ہیں یاپھر مقدمے لگائے جاتے ہیں، لیکن یہاں کھلے طور پر مسلمانوں کو بھڑکانے کی بات کی جارہی ہے، پولیس کا یہ دوہرا میعار سماج میں غلط پیغام دے رہا ہے۔ صدر مرتضٰی خان نے بتایا کہ میں نے اس سلسلے میں اے یس پی جیتیندرکمار سے بات کی ہے اور اس بات کا مطالبہ کیاہے کہ اشتعال انگیز فلکس لگانے والے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے کیونکہ آگے چل کرسماج میں انتشار بڑھیگا۔اس موقع پر انجمن اسلام کے سکریٹری عبدالقادر نے بتایا کہ انجمن کے ذمہ دار ہر معاملے میں سنجیدہ ہیں، شہر میں کسی بھی طرح کے ناخوشگوار حالات پیش نہ آئیں اسکے لئے محکمہ پولیس سے بات کی گئی ہے اور پولیس نے بھی یقین دلایا ہے کہ وہ قصورواروں کے خلاف کارروائی کرینگے۔اس سلسلے میں تبادلہ خیال کرنے شہر کے جامع مسجد میں ذمہ داروں کی نشست کا اہتمام کیاگیاتھا۔