بھٹکل انجمن کالج فور ویمن کو یونیورسٹی رینک ملنے کا سلسلہ جاری؛اس باربی ایس سی میں چار اور بی کام میں ایک طالبہ کو ملی امتیازی کامیابی

اسٹیٹ نیوز
بھٹکل :۔ انجمن کالج فور ویمن بھٹکل کو یونیورسٹی رینک ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور امسال  بی ایس سی میں چار طالبات  یونیورسٹی لیول پر ٹاپ ٹین میں اپنا نام درج کرنے میں کامیاب  ہوئی ہیں ، وہیں بی کام میں ایک طالبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔کالج کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق امسال بی ایس سی (فزیکس، میتھس، کمپوٹر سائنس) میں خدیجہ ضُحیٰ نے 94.24 فیصد اوسط کے ساتھ شاندار کامیابی درج کرتے ہوئے وجئے پورا یونیورسٹی میں اول رینک سے کامیاب ہوئی ہیں، جبکہ بی ایس سی (کیمسٹری، بوٹانی ، زیولوجی) میں فروخ عجائب نے 93.75 فیصد کے ساتھ  یونیورسٹی سطح پر تیسرا رینک ، خدیجہ ثمرین نے 90.88 فیصد کے ساتھ آٹھواں رینک اور عالیہ بانونے 90.40 فیصد کے ساتھ دسویں رینک سے کامیاب ہوئی ہیں۔بی کام میں عائشہ سودہ نے 91.55 فیصد کے ساتھ  یونیورسٹی سطح پر نواں رینک حاصل کیا ہے۔پرنسپال رئیسہ شیخ نے بتایا کہ انجمن ویمن کالج کے کرناٹکا اسٹیٹ اکّا مہادیوی ویمن یونیورسٹی سے ملحق ہونے کے بعد 2007 سے انجمن کی طالبات کا یونیورسٹی سطح پر رینک حاصل کرکے شاندار کامیابی درج کرنے کاسلسلہ برابر جاری ہے۔ طالبات کی یونیورسٹی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کرنے اور انجمن کو رینک دلانے پرکالج پرنسپال سمیت انجمن صدر مزمل قاضیا ،جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل دیگر عہدیداران اور اراکین نےتمام طالبات اور ان کے والدین کے ساتھ ساتھ ٹیچنگ اسٹاف کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔