حاملہ خاتون کوضلع اسپتال میں داخلہ نہ ملنے کی وجہ سےخاتون اور جڑوا بچے ہلاک

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

ٹمکورو:۔بروقت حاملہ خاتون کو یہاں کی ضلع اسپتال میں داخلہ نہ ملنے کی وجہ سے خاتون اور جڑوا بچے دونوں ہلاک ہوئےہیں،یہاں کے بھارتی نگرمیں مقیم کستوری نامی خاتون کل دیررات زچکی کیلئے اسپتال گئی ہوئی تھی،اس دورا ن اس خاتون سے مدر کارڈ(تائی کارڈ) طلب کیاگیا،تائی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے اسے واپس بھیج دیاگیا۔خاتون کے اہل خانہ نے الزام لگایاہے کہ گھرواپسی کے بعدخاتون شدید درد کی وجہ سے گھرمیں ہی رہ گئی تھی اور وہیں اس کی زچکی ہوئی،مگر زچکی کے بعد جڑوابچے سمیت یہ خاتون ہلاک ہوگئیں۔درد کی آوازیں سُن کر پڑوس کےلوگ گھرمیں جمع ہوئے تو اُس وقت تک وہ آخری سانسیں لے رہی تھی۔اس سلسلے میں پڑوسیوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا،اس کے بعد مقامی لوگوں نے بتایاکہ اگر اس خاتون کو بروقت علاج ملتا تو وہ بچ سکتی تھی،مگر اسپتال کےذمہ داروں نے اس سلسلے میں لاپرواہی اختیارکی ہے۔