مسلمانوں میں کچھ غنڈے ہیں انکا علاج ضروری ہے : کے یس ایشورپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :۔ مسلمانوں میں کچھ غنڈے ہیں جو کھلے عام سماج کو تباہ کررہے ہیں ایسے غنڈو ںکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ، اپنی ڈیوٹی نبھانے گئے ہوئے دو پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والے ملزم کو پولیس نے معقول سبق سکھا یا ہے میں اس کااستقبال کرتا ہوں ، اس بات کااظہار سابق ریاستی وزیر اورشیموگہ کے رکن اسمبلی کے یس ایشورپا نے کیا ہے ۔ انہوںنے اس سلسلے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرپسند غیر قانونی سرگرمیوں کو کھلے عام انجام دے رہیں ، ایسے میں بطوررکن اسمبلی مجھے خود شرم آرہی ہے کہ میرے ہوتے ہوئے ایسی سرگرمیاں پیش آرہی ہیں ۔ کچھ لوگ بے خوف ہوکر غنڈہ گردی کررہے ہیں ایسے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے پولیس کو ہدایت دی گئی ہے ، مزید انہوںنے کہا کہ جس کانسٹبل پر کل حملہ ہوا تھا وہ خطرے سے باہر ہے جلد ہی انہیں اسپتال سے چھٹی مل جائیگی ۔ اس موقع پر انہوںنے سابق وزیر اعلیٰ سدھرامیا سے بات پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ سدھرامیا کے پاگل پن کو ختم کرنے کے لئے دنیا میں کوئی بھی دوا نہیں بنی ہے ۔ سدھرامیا نے وزیر اعظم پر تنقید کی ہے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کے ہر برے وقت میں ساتھ دیا ہے ۔ کووڈ کے موقر پر ساری دنیا رشک کرے ایسے کام کئے ہیں ، دیش کے ہر شہر ی کو مفت میں ویکسن دی ہےایسا کام کسی اور ملک میں نہیں ہواہے ، سدھرامیا کی تنقید کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہے ۔ اب کانگریس کو عوام ہی جواب دے رہی ہے ، کانگریس کی زیر قیادت والی مہاراشٹرا حکومت کا بھی جلد خاتمہ ہوجائیگا ۔