ہبلی:۔اساتذہ قوم وملت کے معمار ہوتے ہیں، اساتذہ کا جذبہ، محنت ، لگن اور خدمت ملک کے تعمیر وترقی میں مددرگار ثابت ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فرحت جلگیری نے ثنا کالج آف ایجوکیشن ہبلی میں منعقدہ بی ایڈ طلباکے الوداعی جلسہ کے کیا۔فرحت جلگیری خودپیشے سے استانی ہیں اور ایک بہترین ٹیچرکے خطاب کے ساتھ ساتھ اپنے پیشے میں بیش بہا خدمات انجام دے رہے ہیں۔ فرحت جلگیری نے کہاکہ بی ایڈ کی ڈگری مکمل کرلینے کے بعد استاد کا پیشہ اپنانے کے بعد یہ سمجھ لینا کہ میں اپنی پڑھائی مکمل کرلی ہے یہ ایک غلط نظریہ ہے بلکہ آپ سب کو چاہے کہ اپنے علم میں اضافے کے لئے آج کے جدید حالات کے پیش نظر اپنے علم کو ا پٹ ڈیٹ رکھنا چاہے اور فرمایاکہ استاد کی مثال ایک چراغ کی طرح ہوتی ہے جو دوسروں کو روشنی دینے کے لئے خود کو جلاتا ہے اور استاد خود بادشاہ نہیں ہوتا بلکہ اپنے طلباکو بادشاہ بناتاہے۔ اور استاد کی عظمت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر طالب علم اپنے استاد کے متعلق جب کہتا ہے تو یہ کہنا کہ ’’قلم تھی ہاتھ میں لکھنا سکھایا آپ نے ، منزل تھی سامنے راستہ دکھایا آپ نے ، ہم تو بس پتلے تھے شعور دے کر انسان بنایا آپ نے ‘‘۔دوسرے مہمان خصوصی ڈاکٹر سی کرشنامورتی رجسٹرارکرناٹک یونیورسٹی نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے فرمایاکہ آج آپ بی ایڈ ڈگری حاصل کرکے ثناکالج سے رخصتی حاصل کررہے ہیں مگراب آپ سے آپ کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے وہ یہ کہ آج تک آپ صرف طلبا تھے مگراب بی ایڈ ڈگری حاصل کرنے بعد استاد بن گئے ہیں استاد کی ذمہ داری یہ ہوتی ہے کہ طلبا کو اس ملک کا ایک ذمہ دار شہری بنانے میں ایک مثبت رول اداکرنا ہے اور استاد کی اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوںنے فرمایاکہ اگر کوئی طالب علم یہ سوچ لے کہ علم استاد سے نہیں کتاب سے حاصل ہوتاہے تو اس نے ناکامی کی پہلی سیڑھی پر قدم رکھ لیاہے ۔ جلسہ کی صدارت محمد حسین ملگی چیرمن ثناایجوکیشن چاریٹبل ٹرسٹ نے انجام دی اور طلبا کو نصیحت کرتے ہوئے بتایاکہ استاد روحانی والدین کا درجہ رکھتے ہیں شاگرد ان کی روحانی اولاد ہوتے ہیں۔ چنانچہ ان کی تربیت کرنا استاد کا فریضہ ہوتاہے۔ چنانچہ اسی مقصد کے خاطر ثناکالج کا قیام عمل میں آیا ہے اور ہم اس مقصد کے حصول کے لئے کوشش کررہے ہیں۔ جلسہ کا آغازتسلیمہ ملاڈ کی تلاوت سے ہوا۔ دوران جلسہ طالبہ عارفہ درورنے ثنا کالج میں بحیثیت طالبہ اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ اور ثناکالج کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے ایک بہترین درس گاہ قرار دیا۔ پرنسپل ڈاکٹر پٹگی استقبالیہ کلمات پیش کئےاور طلبا سے اپنے فرائض کی ادائیگی کا حلف لیا۔ ثناکالج کے ٹرسٹی اشرف علی ، ایگزیکٹیوٹرسٹی ایوب سونور ، عبدالرحمن ملا، خالد ملگی، محمد طارق مجاہد اور سرفراز عطار جلسہ میں شریک رہے۔ ناگراج ملگی کے شکریہ کے ساتھ پروگرام اختتام ہوا اور عارفہ درور اور تسلیمہ ملاڈنے نظامت کے فرائض بخوبی انجام دئے۔
