سی پی یوگیشور کوروناوائرس کی طرح ہیں:آئینورمنجوناتھ کاالزام

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔سی پی یوگیشوربی جے پی میں کوروناوائرس کی طرح ہیں،اُن کی پہلی اور دوسری لہر مکمل ہوچکی ہے،اب ان کی تیسری لہر چل رہی ہے اب یہ جلد ہی ختم ہوجائیگی۔اس بات کاالزام ایم ایل سی آئینورمنجوناتھ نے لگایاہے۔انہوں نے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ قیادت کے تعلق سے جو سوال انہوں نے اٹھایاہے وہ غیر مطمئن ہے،یوگیشور ایک طرح سے خانہ بدوش لیڈرہیں،خودجیت کر ایم ایل سی بننے میں ناکام رہنے والے بھی اب وزیر اعلیٰ پر انگلی اٹھارہے ہیں،باربار دہلی کا دورہ کررہے ہیں،اگرواقعی میں انہیں وزیر اعلیٰ سے تکلیف ہورہی ہے تووہ استعفیٰ دیکر چلے جائیں۔وہ ایک بھٹکتی آتما کی طرح ہیں،یا پھر ان کی ذہنی کیفت درست نہیں ہے۔اس لئے میری یہ تجویز ہے کہ وہ فوری طور پراپنا علاج بنگلوروکے کسی اچھے اسپتال میں کروالیں۔یڈی یورپا ماس لیڈر ہیں نہ کہ ماسک ہیں،جو کبھی بھی کہیں بھی نکال کر پھینک دیں۔اگر اس وقت قیادت میں تبدیلی لائی جاتی ہے تو آنے والے ضلع و تعلقہ پنچایت کے انتخابات میں اس کااثر پڑیگا۔