قومی تعلیمی پالیسی کیلئے کمیٹی کی تشکیل

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ :(انقلاب نیوزبیورو):۔امسال قومی تعلیمی پالیسی کو نافذ کرنے کیلئے ریاستی نصاب تشکیل کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے ۔ جس میں شہر شیموگہ سےماہرین تعلیم کواس کمیٹی کیلئے مقرر کئے گئےہیں۔ شعبہ کنڑا کیلئےڈاکٹر رمیش ، ڈاکٹرپرشانت نائک ،ہندی سیکشن کیلئے پروفیسر اے وی پدمانابھا،شعبہ اردو کیلئے ڈاکٹر محمد ثناء اللہ ،شعبہ تاریخ کیلئےڈاکٹر بالاکرشناہیگڑے، شعبہ معاشیات کیلئےوائس چانسلر ڈاکٹر ویربھدریا، سماجیات کیلئے کے پرسنناکمارکو مقرر کیا گیاہے۔ ماضی میںشعبہ ہندی سے ریاستی تاریخی نصاب کمیٹی کیلئے ڈاکٹر کے جی وینکٹیش کومقرر کیا گیاتھا۔