جناردھن ریڈی کی املاک ضبط کرنے کیلئے حکومت نے دی منظوری

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کرناٹکا حکومت نے سابق ریاستی وزیر جناردھن ریڈی کی املاک کو ضبط کرنے کی منظوری دے دی ہے۔جناردھن ریڈی اور ان کے اہل خانہ کی املاک کو ضبط کرنے کیلئے حکومت منظوری نہیں دے رہی تھی،اس سلسلے میں سی بی آئی نے کرناٹکا ہائی کورٹ میں رٹ دائرکی تھی،اس عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کرناٹکا ہائی کورٹ نے جناردھن ریڈی کی افزود املاک کو ضبط کرنےکیلئے ریاستی حکومت کو ہدایت دی تھی جس کے مطابق آج کرناٹکا کی وزارت داخلہ نے املاک ضبط کرنے کیلئے منظوری دے دی ہے۔