شیموگہ ضلع کے مختلف مقامات پر آج شام ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر تباہی کا منظر دیکھاگیاہے۔شیموگہ اور بھدراوتی کے درمیان موجود قومی شاہرہ پر پانی کابہائو تیز ہونے کی وجہ سے کافی دیرتک ٹرافک جام رہی ،جبکہ پانی کے بہائوکی وجہ سے کئی سواریاں تکنیکی طو رپر خراب ہوگئی تھی،اس کے علاوہ شیموگہ شہرکے سوائی پالیہ اور آر ایم ایل نگر میں بھی کئی جگہوں پر پانی گھُس آیا۔دریں اثناء کرناٹک کے وزیر نارائن سوامی نے بتایاکہ شدیدبارش کی وجہ سے ریاست میں اب تک64 لوگوں کی موت درج کی گئی ہے جبکہ فصلیں بھی تباہ ہوئی ہیں۔حالانکہ ریاستی حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ بارش سے متاثر ہونے والے افراد کو فوری طورپر معاوضہ دیاجائیگا مگر اب تک اس سمت میں کوئی بھی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں پھر بارش ہوگی۔
