چنگیری:۔فنکاروں میں اتحاد ہوتو حکومت کی سہولیا ت حاصل کرنے میں آسانی ہوگی،فنکارون کو فی الوقت دی جارہی ماہانہ دوہزار روپیئے اعزازیہ کی رقم ناکافی ،اس رقم سے فنکاروں کو گذارا کرنا مشکل ،اس اعزازیہ کو دو ہزار سے بڑھا کرپانچ ہزار کیا گیا تو فنکاروں کوزندگی گذارنے میں کچھ مدد حاصل ہوگی ،اِن خیالات کا اظہاراپنے مٹھ میں ریاست کے مختلف فنکاروں کو تہنیت پیش کرنے منعقد اور مذہبی اجلاس کی صدارت کررہے شہر کےہیرےمٹھا کیدارلنگا شیوشانتاویر شیوچاریہ سوامی نےاجلاس کا افتتاح اور فنکاروں کو تہنیت سے نوازنے کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شانتا ویر سوامی نے کہا شانتا ویر سوامی نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ ملک میں سنگیت ،ناٹکا ،جانپدا،وغیرہ فن فنکاروں کی وجہ باقی ہیں ،فنکار چھوٹا ہو یا بڑا یہ نہیں سوچنا ہےاس قسم کی سوچ سے باہر نکل کراُن کے فن کی نشاندہی کرتے ہوئے اُنہیں اعزاز سے نوازنااور تہنیت پیش کرنا ہماری ذمہ داری ہے،فنکار کسی بھی ذات مذہب، کے لئے محدود نہیں ہوتا ،اِن کے کام کی حوصلہ افزائی ضروری ہے،مٹھ میں مختلف فنکاروں کو اُن کے فن کی پہچان کے طور پر اُنہے تہنیت سے نوازہ گیا ،راجیہ بیلاٹا اکادمی ممبر یس راجپا نے کہا کہ حکومت کےفنکاروں کو ماہانہ اعزازیہ منظور کرنے پچھلے 25 سال مکمل کی دستاویز کا مطالبہ اور 58 سال مکمل ہونے پر فنکاروں کو اعزازیہ دینے کو ضابطہ میں ترمیم کرنی ہوگی اس کی وجہ سے بہت سارے فنکار ماہانہ دو ہزار اعزازیہ سے بھی محروم ہیں،حکومت کو چاہیئے کہ فوری ضوابط میں ترمیم کے ذریعہ فنکاروں کے لئے تعاؤن کی راہ ہموار کرنا ہوگا اس موقع پر شیترا سمنویا ادھیکاری ڈاکٹر یس شنکرپا ،پانڈو مٹے راجنا ،مہانتیش شاستری،بزرگ فنکار تپے سوامی وغیرہ شریک رہے۔
