میں جلد استعفیٰ دیکر ایشورپاکے مدِ مقابل انتخابات لڑونگا:آئینور

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ اسمبلی حلقہ سے کھڑے ہونے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے پارٹی کے لیڈروں سے بات چیت کی گئی میری کوششوں کے باوجود بی جے پی سے ٹکٹ کاملنا نظر نہیں آرہاہے۔اس بات کااظہار بی جے پی ودھان پریشد رکن آئینور منجوناتھ نے کیاہے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں خود کی پارٹی بی جے پی رکن اسمبلی کے ایس ایشورپا کو نشانہ بناتے ہوئےکہاکہ حال ہی میں ایشورپا نے بیان دیتے ہوئے کہاکہ آئینور منجوناتھ کی پرواہ(کیر )نہیں کرونگا اس کہ جواب میں آئینورمنجوناتھ نے کہاکہ ایشورپا کی زبان سے معلوم ہوتاہے کہ ان کی یہی تہذیب ہے۔ان کی زبان قابو میں نہیں ہے یہ پوری ریاست جانتی ہے۔ ان کی منہ سے اچھی بات نکل ہی نہیں سکتی اگر نکل بھی گئی تو لوگ کوتعجب ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ میں نے شیموگہ اسمبلی حلقہ سے انتخابات میں کھڑے ہونے کی ٹھان لی ہے میرے سامنے انتخابی مقابلہ کرنے ایشورپااوران کے بیٹا کودعوت دیتاہوں انہوں نے ایشورپا پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ ایشورپا ایک ایسے طاقتور لیڈر ہیں جوشیموگہ چھوڑ کرکہی بھی جیت نہیں سکتے ایشورپا نے بی جے پی کہ سینئرلیڈر ایم بی بھانوپرکاش۔ردھرے گوڈا۔سدرامنا یاگریش پٹیل کوٹکٹ مانگ سکتے تھےلیکن انہوں ان تمام کوچھوڑ کر ان کہ بیٹاکوٹکٹ مانگی ہے خود کہ بیٹا کو جتاکر اپنی طاقت ثابت کریں یڈیورپا وزیراعلیٰ کے دور میں جب بھی شیموگہ آتے ایشورپا نے کبھی بھی ان کاخیرمقدم نہیں کیا ایک وزیرہوتے ہوئے انہوں نے ہمیشہ یڈیورپا کی توہین کی ہے۔جب یڈیورپا پریشان حال تھے ان کاساتھ دینے کے بجائے ایشورپا نے کہاتھا کہ اگر یہ دن مجھے دیکھنے کوملے تو پھانسی پرچڑجائونگا جب ایشورپا کو ان حالات سے گزرنا پڑاتو انہوں نے پھانسی لینے کی دورکی بات رسی تک نہیں خریدی یڈیورپا کے خلاف گورنر سے شکایت کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ ایشورپا ہی ہیں۔ گزشتہ روز پولیس نے 4کروڑ50لاکھ روپئے مالیت کی ساڑیاں ضبط کی ہیں یہ ساڑیاں ایشورپا کی ہوسکتی ہیں وارڈوں میں کیاکیا ڈپازٹ کیاگیاہے مجھے معلوم ہے۔سڑکیں۔برج پارک سمیت ضلع میں جوبھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں یڈیورپااور رکن پارلیمان راگھویندرہ نے کیاہے ۔ایشورپا نے خود کی اسپتال تعمیر کی ہے عوام کیلئے نہیں انہوں نے سمجھ لیاہے کہ ہندومسلم کے نام پر فساد پھیلاکر انتخابات میں کامیاب ہوجائینگے اب ایسا ہونے نہیں دیاجائیگا۔ مزید کہاکہ تین تاچار دنوں میں ودھان پریشد کی رکنیت سے مستفعی دیکر انتخابی میدان میں کود پڑینگے ۔کارپوریشن کاانتظامیہ ہمارے ہاتھوں میں ہے اور منتخب نمائندہ بی جے پی کہ ہیں ایشورپا نے خود کے بیٹا کے ذریعہ غریبوں میں مچھردان تقسیم کرایاہے ۔مچھروں کوختم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کے بجائے مچھردان تقسیم کرنے والاپہلا ایم ایل اے دیکھاہے۔جب میں میدان میں اترونگا اس وقت کانٹے والےمچھروں کیلئے ایشورپا کونسا مچھردان استعمال کرینگے دیکھاجائیگا ۔ ایشورپاکےواحد راستہ فساد کرانا ہندواور مسلم سیاسی سازشوں کے جھانسے میں نہ آئیں انتخابات کہ مدنظر شیموگہ میں مسجد اور مندر کے معاملہ میں کسی بھی وقت فساد کرانے کے امکانات ہیں ،پولیس مسلم اور ہندو ہوشیار رہیں۔