شیموگہ:۔بی ایس یڈیورپا کے استعفیٰ کے بعدسی ایم کی کرسی کیلئے بی جے پی لیڈران نے اپنا منافع کمانا شروع کردیا ہے۔ سی ایم کے انتخابات کو لیکر ہائی کمان کے کیا ارادے ہیں یہ وہی جانتے ہیں لیکن ضلع میں سنگولی رائنا ویدیکے صرف ایشورپا کی حمایت میں کھڑے ہیں ۔ اس سلسلے میں میڈیا کے نمائندوں کو معلومات دیتے ہوئے سنگولی رائنا کوروبرا ویدیکے کے ضلعی صدر رام کرشنا موڈلی نے کہا کہ وزیر ایشورپا نےبی ایس یڈیورپا کے ساتھ مل کر زمینی سطح سے پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کام کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں سن 1977 میں ایمرجنسی کے دوران جیل بھی گئےتھے۔ پہلے ہی بی جےپی نےتین مرتبہ لنگایت طبقے اور ایک مرتبہ وکلیگرا کے طبقے سے تعلق رکھنے والے لیڈر کو سی ایم کا عہدہ دے چکی ہے۔ اس بار پسماندہ طبقات کے لیڈر اورریاست کے سب سے بڑے طبقے کے لیڈر کے ایس ایشورپا کو سی ایم بنانے کی پہل کرنی چاہئے۔ ساتھ ہی ویدیکے نے انتباہ کیا کہ اگرایشورپاکو پارٹی سی ایم کے طور پر قبول نہیں کرتی ہے تو ہائی کمانڈ کے خلاف ویدیکے کی جانب سے آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کی آگاہی دی گئی ہے۔
