پریا درشنی اسکول کے صد فیصد نتائج

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:۔گذشتہ دنوں آنے والے ایس ایس ایل سی نتائج میں شہرکی پریادرشنی اسکول کے صدفیصد نتائج آئے ہیں اور جملہ طالبات نے600نمبرات حاصل کئے ہیں۔اس بات کی اطلاع اسکول انتظامیہ کے سکریٹری این رمیش نے  دی ہے۔انہوں نے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہماری اسکول کاآغاز ہوئے بارہ سال ہوئے ہیں،بارہ سالوں سے مسلسل صدفیصد نتائج آرہے ہیں جوہمارے لئے فخرکی بات ہے۔اس دفعہ اسکول کے شوبھیت نامی طالب العلم نے625 نمبرات میں سے622 نمبرات حاصل کئے ہیں،اسی طرح سے ہرشیکا617،گئورو نے617،گوتمی نے611،تنوجہ610 ،رابعہ نے605،دیشا نے605،ساہیتہ نے602،سانیکا نے602،تیجس نے600 نمبرات حاصل کئے ہیں۔اسی طرح سے14 طلباء نے حساب میں،9 طلباء ہندی میں،7 طلباء کنڑامیں،6 طلباء انگلش میں صدفیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔اس دفعہ ہماری اسکول میں صدفیصد کامیابی حاصل کی گئی ہے،خاص بات یہ ہے کہ بارہ سالوں سے ہم نے اس کامیابی کوبرقرار رکھے ہوئے ہیں۔پرنسپال سونیتا دیوی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہماری اسکول میں صرف بچوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی جاتی بلکہ اُن کے معیارکو بھی بہتر بنانے کی کوشش کی جاتی ہے،ہر ایک بچے کو انفرادی طورپر تعلیم دی جاتی ہے،طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور ثقافتی پروگرام میں پیش پیش رہتے ہیں۔