سابقہ بی جے پی حکومت میں امتیازی سلوک کے شکار مقتول مسلم نوجوان کے اہلِ خانہ نے کیا معاوضہ اور ملازمت کا مطالبہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
منگلورو:۔وزیر اعلیٰ سدارامیا نے پروین نیتارو کی اہلیہ نوتھنا کماری کو برطرف کیے جانے کے بعد ان کی ملازمت پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب جنوبی کنیرا میں مقتول مسلم نوجوانوں کے اہل خانہ نے مناسب معاوضہ اور ملازمت کا مطالبہ کیا ۔ مسلم نوجوانوں کو فرقہ وارانہ دشمنی کی وجہ سے قتل کیا گیا تھا، اور پچھلی بی جے پی حکومت نے انہیں معاوضہ نہ دے کر ان کے خاندانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا۔خاندان کے افراد نے حکومت سے یکساں انصاف اور روزگار کے مواقع کی درخواست کی جیسا کہ پروین نیتارو کی اہلیہ کو ملا تھا۔مسعود، محمد فضل اور عبدالجلیل کو گزشتہ سال الگ الگ واقعات میں قتل کر دیا گیا تھا۔ فاضل کی والدہ اور فاضل کے والد عمر فاروق نے اپنے خاندان کے لیے امداد اور انصاف نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سب کیلئے یکساں معاوضہ اور انصاف کی ضرورت پر زور دیا۔