اومیکرون کی ویکسین مارچ تک متعارف کرادی جائیگی:  فائزر

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر
نیویارک:۔امریکہ میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے بعد اسپتال پہنچنے والے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔امریکہ میں محکمہ صحت کے اہلکاروں کے مطابق گزشتہ اتوار کو اسپتالوں میں ایک لاکھ40 ہزار سے زیادہ مریض داخل تھے اور یہ تعداد گزشتہ سال کی سب سے زیادہ تعداد سے بھی زیادہ ہے۔ امریکہ میں اب تک 5 لاکھ 57 ہزارسے زائد مریض سامنے آچکے ہیں۔دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران برطانیہ میں ایک لاکھ 42 ہزار کورونا مریض سامنے آئے جب کہ اٹلی میں ایک لاکھ اور فرانس میں 93 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔معروف امریکی دواساز کمپنی فائزررکا کہنا ہے اومی کرون سے بچاؤ  کی ویکسین مارچ تک متعارف کرادی جائے گی۔