آنگن واڑی کارکنوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے:شانتاویری گوپال گوڑا سماج کا مطالبہ

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:۔شانتاویری گوپال گوڑا سماج وادی ٹرسٹ نے آج ضلع ڈپٹی کمشنرکے ذریعہ چیف منسٹر کو ایک درخواست پیش کی جس میں آنگن واڑی اور آشا ورکرس کو اضافی تنخواہ فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اے آئی سی سی سکریٹری پرینکا گاندھی نے آشا کارکنوں اور آنگن واڑی کارکنوں اور مڈے میلس کےکارکنوں سے وعدہ کیا تھا کہ اگر ہماری پارٹی اسمبلی انتخابات کے دوران اقتدار میں آتی ہے تو وہ اضافی تنخواہ جاری کرینگے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس وعدے کے مطابق ریاستی حکومت انہیں اضافی تنخواہ جاری کرے۔ریاست میں آنگن واڑیوں اور چھوٹے آنگن واڑیوں سمیت 69719 آنگن واڑی ہیں،جس میں 42 ہزار آشا ورکرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آنگن واڑی اساتذہ کیلئے 15000، معاونین کیلئے 10000، آشا ورکروں کیلئے 8000، مڈے میلس بنانے والوں کیلئے 5000۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریاستی حکومت اس وعدے کی بنیاد پر ان کی تنخواہ میں اضافہ کرے۔اس موقع پر ٹرسٹ کے سربراہ کلور میگھراج، ممتاز ایل۔ آدیشا، ناگیش راؤ، شنکرانائک، کے آر۔ شیوکمار، ٹی. شیکھرپا، جی وی منجولا، سریش کوٹیکر اور دیگر موجود تھے۔