آر ایم ایل نگر 28ویں وارڈکے مسائل کو حل کرنے کیلئے احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شہرکے مسلم اکثریتی علاقے آر ایم ایل نگرکے مسائل کو حل کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ فوری طوری اقدامات اٹھائے۔اس بات کا مطالبہ کرتے ہوئے آج عام آدمی پارٹی کےضلعی جنرل سکریٹری نذیراحمدکی قیادت میں احتجاج کیاگیاہے۔شہرکے آر ایم ایل نگرسے ریالی نکال کر عام آدمی پارٹی کے کارکنان ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچے ، جہاں پرآر ایم ایل نگرکے مسائل کو حل کرنے کیلئے میمورنڈم پیش کیا۔اس کے بعد نذیر احمدنے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آرایم ایل نگر میں بنیادی سہولیات کافقدان ہے،جس کی وجہ سے لوگ پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں،نالیوں کی صفائی بروقت نہیں ہورہی ہے،سڑکوں پر مناسب روشنی کاانتظام نہیں ہے،سڑکوں کی مرمت نہیں ہورہی ہے،اس تعلق سے متعلقہ افسرا ن کو کئی دفعہ متوجہ کروانے کے باوجود افسران اس تعلق سے کوئی قدم نہیں اٹھارہے ہیں،اس لئے ڈپٹی کمشنر مداخلت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو اس معاملے کو حل کرنے کیلئے ہدایت د یں ۔اس موقع پر کرن،شیوکمارگوڈا، نیتراوتی ، عارف،ہریش، مقبول، امتیاز، منجوناتھ بچاری،پرمیش وغیرہ موجودتھے۔