بنگلورو:۔خواتین و اطفال بہبود کی وزیر لکشمی ہیبالکر نے کہا کہ ریاستی حکومت کے سب سے زیادہ منتظر اسکیماتمیں سے ایک ‘گروہا لکشمی’ 27 اگست کو شروع کیا جائیگا۔ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار کی صدارت میں وکاس سودھا میں ڈپٹی کمشنرز اور ضلع پنچایت انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے انعقاد کے بعد بات کرتے ہوئے وزیر لکشمی ہیبالکر نے کہا کہ گریہ لکشمی اسکیم کا آغاز 27 اگست کو بیلگام میں ہوگا اور کانگریس لیڈر سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی، راہول گاندھی اور اے آئی سی سی کے صدر ملکارجن کھرگے کو مدعو کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں 11000 مقامات پر بیک وقت آغاز کیا جائے گا اور تمام گرام پنچایتوں، سٹی کونسلوں اور بلدیات میں افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔ ایک پنچایت کے ذریعہ نوڈل افسران کا تقرر کیا گیا ہے اور پروگرام کو غیر جانبدارانہ انداز میں منعقد کیا جانا چاہئے۔میرا خواب بیلگام میں ہی گروہا لکشمی یوجنا شروع کرنا ہے۔ اس سلسلے میں چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر کو درخواست دی گئی ہے۔ میری درخواست کا جواب دیتے ہوئے ہمارے قائدین بیلگام میں ایک بڑے پروگرام کے انعقاد میں مدد کر رہے ہیں۔ وزیر نے کہا کہ یہ ایک تاریخی تقریب رہے گی۔
