شیموگہ:۔آنےوالے پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کیلئے کام کرنے کا موقع مجھے کانگریس پارٹی میں مل رہاہے،پچھلے اسمبلی انتخابات میں ہی کانگریس میں شامل ہونا چاہ رہاتھا،لیکن مجھے موقع نہیں دیاگیاتھا،جس کی وجہ سے میں نے جے ڈی ایس میں شمولیت اختیارکی تھی،لیکن اب کا نگریس پارٹی میں مجھے شامل ہونے کا موقع دیاجارہاہے اوریہ پارٹی اب میری سیاسی بس کاآخری اسٹاپ ہوگا۔اس بات کااظہار آئینورمنجوناتھ نے کیا ہے۔انہوں نے آج پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ حال ہی میں سدرامیااور ڈی کے شیوکمارسے میری ملاقات ہوئی تھی ، اس دوران پارٹی میں شامل ہونے کی تجویز پیش کی گئی ، جس کے مطابق میں جمعرات کو کے پی سی سی دفترمیں ہی کانگریس پارٹی میں شامل ہونے جارہاہوں۔مزید انہوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں ہی میرے ساتھ بڑے پیمانے پرلوگ کھڑے ہوئے تھے،لیکن آخری مرحلے میں ناقابل بیان وجوہات کی بنیادپر مجھے شکست حاصل ہوئی ہے،پارٹی میں شامل ہونے کی وجہ سے کچھ لوگ خوفزدہ ہورہے ہیں،لیکن میں کسی خوفزدہ کرنے یا روکاٹ پیداکرنے کیلئے پارٹی میں شامل نہیں ہورہاہوں۔جب ان سے سوال کیاگیاکہ کانگریس کے شکست یافتہ امیدوار ایچ سی یوگیش نے آپ کی شمولیت پر مخالفت کی ہے تو اس پر انہوں نے کہاکہ جس وقت میں بی جے پی میں تھا ان کے باپ ایچ ایم چندرشیکھرپا بھی بی جے پی میں تھےاور یوگیش بھی اپنے باپ کے ساتھ بی جے پی میں ہی کام کررہے تھے،تو کیا کانگریس والوں نے اُن کی مخالفت کی ہے؟۔یوگیش کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں،میں پارٹی میں رہ کر اپنی طاقت سے پارٹی کو مزید مضبوط کرنا چاہ رہا ہوں،99 فیصد سیاستدان اپنی سیاسی زندگی میں مختلف پارٹیوں کا رخ کرتے ہیں یہ عام بات ہے،لیکن جس پارٹی میں جائیں وہاں کے نظریات پرقائم رہنابے حد ضروری ہے۔میں کے پی سی سی دفترمیں میرے کچھ حامیوں اور دوستوں کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شامل ہورہاہوں۔
