شیموگہ:۔سرکاری زمینوں پر آنگن واڑیوں کا قیام کرنے کا مطالبہ پیس آرگنائزیشن کی جانب سے کیاگیاہے۔اس سلسلے میں پیس آرگنائزیشن کی طرف سے ضلع ڈپٹی کمشنر کوایک یادداشت پیش کی گئی ،جس میں مطالبہ کیاگیاہے کہ ریاست میں نئے آنگن واڑیوں کا قیام کرنے کیلئے حکومت نے منظوری دی ہے،ان آنگن واڑیوں کی عمارتوں کو سرکاری زمینوں پر بنایاجائے،کم وبیش ہر وارڈ میں سرکاری زمینیں دستیاب ہیں،لیکن افسران ان زمینوں کی نشاندہی کرنے کے بجائے نجی عمارتوں میں آنگن واڑیاں بنانے کیلئے پیش رفت کررہے ہیں۔شہرکے31 ویں وارڈ میں معقول جگہ دستیاب ہے،لیکن اس جگہ کو چھوڑکر شاردانگر کی ایک نجی عمارت میں آنگن واڑی چلائی جارہی ہے،ساتھ میں الیاس نگر،چالوکیہ نگر، آر ایم ایل نگر، اولڈمنڈلی جیسے علاقوں میں بھی سرکاری زمینیں موجود ہیں ،وہاں پر مستقل آنگن واڑیوں کا قیام کیاجائے۔اس موقع پر ریاض احمد،سید سیف اللہ،ظہیر، عادل پاشاہ، عمران خان وغیرہ موجودتھے۔
