اندرا نگر میں ہونے والے پُر تشددواقعہ کے بعد دیر رات مسلمانوں کے گھر پر پتھرائو؛مظلومین شکایت درج کروانے کیلئے تیارنہیں

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:شہرمیں جمعہ کی رات سڑک حادثے کے بعد ہونے والے پُر تشدد واقعات پر محکمہ پولیس نے بروقت قابو پالیا تھا ، سڑک حادثے کو لیکر دو افراد کے درمیان ہونے والے جھگڑے نے فرقہ وارانہ تشددکی شکل اختیارکرنے سے بچ گیا ، مگراس معاملے میں مقامی کنڑا میڈیانے بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہوئے اسے مکمل طو رپر فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی۔دیررات حالات پر پولیس نے قابوپایاباوجود اس کے متورروڈ پر سنگھ پریوارکے کارکنوں کی نشست کااہتمام کیا گیاتھا اس کے بعدواپسی کے دوران سنگھ پریوارکے کارکنوں نے اندرا نگرمیں موجود کچھ مسلمانوں کے گھر پرپتھرائو کیا،اس کے علاوہ گھروں کے سامنے کھڑی ہوئی سواریوں کو بھی نقصان پہنچایا،اسی درمیان دو افراد پر حملہ کیاہے،جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔پولیس نے ایک نوجوان کو حراست میں لیاہے۔وہیں دوسری جانب مسلمانوں کے گھروں پر توڑپھوڑکرنے والے کسی بھی فرد پر کارروائی نہیں ہوئی ہے۔محمدذبیع اللہ نامی نوجوان نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ کل دیررات کچھ لوگوں نے ان کے گھروں پر پتھرائوکیا اور وہ لوگ اپنی جانوں کو بچالینے میں کامیاب رہے،لیکن اس سلسلے میں انہوں نے پولیس میں شکایت درج نہیں کروائی ہے۔اس وقت شیموگہ شہرکے اندر ا نگر میں حالات قابومیں ہیں۔