ہبلی واٹس ایپ تنازعہ:149 افراد ہوئے گرفتار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
ہبلی:۔پچھلے دنوں اولڈ ہبلی میں پیش آنے والے واٹس ایپ تنازعہ کے پس منظرمیں ایم آئی ایم کے سٹی صدر داداپیر بیٹگری کے ساتھ گرفتار ہونے والے آٹھ ملزمان کو پولیس پوچھ کیلئے اپنی تحویل میں لی ہوئی ہے۔ داداپیر بیٹگری کے ساتھ محمد رفیق پنجار،عمران خان سوداگر، اکبرعلی یادواڑ ، سمیر ہری ہر،صادق خان پٹھان،سیف خان جاگیردار ، صادق مکاندارسے پوچھ تاچھ ہورہی ہے۔اب ایم آئی ایم کے تین اہم رہنمائوں کے ساتھ149 نوجوانوں کو گرفتارکئے جانے کی بات پولیس کمشنر لابورام نے کی ہے۔انہوں نے مزید بتایاکہ اس معاملے کے تعلق سے ڈیجیٹل تحقیقات بھی ہورہی ہے،معاملے کے اہم ملزم وسیم پٹھان کا ٹیاب ضبط کیاگیاہے اور اس کی چھان بین کی جارہی ہے ۔ وسیم پٹھان نے اپنا موبائل اور سم کارڈ بدل رکھاہے اور جس ٹیاب کا وہ استعمال کررہا تھا اُس میں چھان بین کے دوران اس بات کا انکشاف ہواہے کہ وسیم پٹھان نے کچھ تنظیموں کو ای میل بھی کیا ہے ، اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔ فسادات کے کچھ وقت کے بعد نیلے رنگ کا جھنڈا بھی لہرایاگیاتھا،اس سلسلے میں بھی کچھ لوگوں کو تحویل میں لیاگیاہے اور ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ دریں اثناء انہوں نے کہاکہ17 اپریل کو ہوئے فسادات کے دوران پولیس تھانے کے اطراف واکناف اُس دن رات میں آٹھ بجے سے بارہ بجے تک12 ہزار سے زیادہ فون کالس کئے گئے ہیں ۔ اُس دن رات کو ہوئے ٹیلی فون کالس کی لیسٹ حاصل کرتے ہوئے کارروائی کی جارہی ہے ، جن لوگوں نے بھی غلطی کی ہے انہیں بخشا نہیں جائیگا ، ویڈیو، سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے کے بعد مزید گرفتاریاں کی جائینگی اور قصورواروں پر غنڈہ آیکٹ پر معاملات درج کروائے جائینگے۔